ads

Fast And Furious 7 Hollywood Action Movie


























ہولی وڈ کی ایکشن تھرلر فیوریس 7 نے دوسرے ہفتے کے اختتام پر 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی سب سے کامیاب ترین فلم بن گئی۔
اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے فیوریس 7 باکس آفس چارٹ پر تسارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس فلم نے یونیورسل پکچرز کے تمام ریکارڈز توڑ کر فیوریس 7 کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بنا دیا ہے۔
سینئر تجزیہ کار پال ڈگارابڈین کا کہنا تھا کہ فیوریس 7 اس سال میں اب تک کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے۔ اس فلم کا اپریل میں ریلیز ہونا اس کے لئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوا کیوں کہ اس وقت تک ہولی وڈ کی کوئی اور بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔
فیوریس 7 آٹھ دنوں کے اندر یونیورسل فلمز کی 25 کروڑ ڈالر کمانے والی پہلی فلم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دو ہفتوں میں دنیا بھر سے 60 کروڑ ڈالر کمانے کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہے۔
یاد رہے کہ 2013 میں فیوریس 7 کی شوٹنگ کے دوران ہی اداکار پال والکر ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھےجس کے بعد فلم کو مکمل کرنے کے لیے ان کےبھائی کو کاسٹ کیا گیا۔ شائقین نے پال والکر کے بغیر ان کے فلم میں کئے ہوئے کردار کو بھی بخوبی سراہا ہے۔
فیوریس 7 کو شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ فیوریس 7 کی نظریں اب 1 ارب ڈالر کمانے کے ریکارڈ پر ہیں۔


EmoticonEmoticon

.